جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ۔ ایک خاندان کو بچا لیا گیا

Lحیدرآباد: شہر کے افضل گنج کے قریب مہاراج گنج میں آگ لگ گئی۔ جمعرات کی علی الصبح تین منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملنے پر فائر فائٹرز موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پالیا۔ آگ کو قریبی دکانوں تک پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔

 

اس عمارت کی پہلی دو منزلیں پلاسٹک کے ڈسپوزایبل شیشوں، پلیٹس اور دیگر سامان کو ذخیرہ کرنے کے لیے گودام کے طور پر استعمال ہو رہی ہیں۔ تیسری منزل پر ایک خاندان رہتا ہے۔ آگ پہلی منزل پر واقع گودام میں لگی اورآسانی سے اوپر کی طرف پھیل گئے جس سے تیسری منزل پر موجود خاندان کے افراد میں خوف کی لہر دووڑ گئی۔

 

مقامی لوگوں کی اطلاع کے بعد پولیس، فائر بریگیڈ اور ڈی آر ایف کی ٹیمیں پانچ فائر انجنوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئیں۔ تیسری منزل پر موجود ایک بچے سمیت پانچ افراد کو کرین کی مدد سے بحفاظت نیچے لایا گیا۔ حادثے کے باعث علاقے میں کثیف

 

دھواں پھیل گیا آگ لگنے کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button