نیشنل

کرناٹک حکومت نے آر ایس ایس کی صد سالہ تقریب میں شرکت کرنے پر سرکاری عہدیدار کو معطل کر دیا

کرناٹک حکومت نے آر ایس ایس صد سالہ تقریب میں شرکت کرنے پر سرکاری افسر کو معطل کر دیا

 

کرناٹک حکومت نے سِروار تحصیل کے پنچایت ڈیولپمنٹ افسر پروین کمار کو معطل کر دیا ہے، کیونکہ انہوں نے 12 اکتوبر کو لنگسوگر میں منعقدہ آر ایس ایس صد سالہ تقریب میں شرکت کی۔

 

اطلاعات کے مطابق، پروین کمار نے آر ایس ایس کا یونیفارم پہن کر لاٹھی کے ساتھ ریالی میں حصہ لیا، جس کی تصاویر اعلیٰ حکام کی نظر میں آئیں۔

 

پنچایت راج محکمہ کی کمشنر اروندھتی چندراشیکھر نے کہا کہ ریاست کے سرکاری ملازمین کے لیے طے شدہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پروین کمار آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں شریک ہوئے، جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ مزید کہا گیا کہ محکمہ اس معاملے کی تفصیلی جانچ کرے گا۔

 

بتایا گیا ہے کہ پروین کمار لنگسوگر کے ایم ایل اے مناپ وجل کے پرسنل اسسٹنٹ کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں

پاکستانی فضائی حملہ میں افغانستان کے تین کرکٹرس سمیت 8 افراد جاں بحق

 

متعلقہ خبریں

Back to top button