نیشنل

کرناٹک کے ریاستی وزیر این بوس راجو کاوالہانہ خیرمقدم

رائچور ضلع کی ترقی کیلئے ہرممکنہ اقدامات کرنے کی یقین دہانی

رائچور:اے آئی سی سی سکریٹری اورکرناٹک کے سائنس وٹکنالوجی کے وزیر این ایس بوس راجو نے ریاستی کابینہ میں شمولیت کے بعد پہلی بار رائچورضلع کادورہ کررہے ہیں۔رائچورضلع آمد پر کانگریس پارٹی کے لیڈروں،کارکنوں اورحامیوں نے انکاوالہانہ استقبال کیا۔حگہ جگہ لوگوں نے ریاستی وزیرکی گلپوشی وشالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔این ایس بوس راجو کے دورے کے دوران حالیہ اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرنے والے کانگریس امیدوار محمد شاہ عالم اور سابق زیڈ پی رکن محمد بشیرالدین کی جانب سے اجتماعی تہنیتی پروگرام کاانعقاد عمل میں آیا۔

 

 

 

اس موقع پر ریاستی وزیر چھوٹی آبپاشی اور سائنس وٹکنالوجی این ایس بوس راجو نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔تہنیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بوس راجو نے کہاکہ ریاستی حکومت نے انہیں رائچور ضلع کی ہمہ جہت ترقی کی ذمہ داری سونپی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ رائچور ضلع کی ترقی کیلئے ہرممکنہ اقدامات کرینگے۔بوس راجو نے کہاکہ ریاست کے عوام نے بھروسہ کرکے کانگریس پارٹی کواکثریت سے اقتدار میں لایاہے۔اورکانگریس عوام کے توقعات اورامنگوں کو پوراکرے گی۔ریاستی وزیرنے کہاکہ حال ہی میں آلودہ پانی پینے کی وجہ سے ضلع کے مختلف علاقوں لوگ متاثرہوگئےتھےاور بعض لوگوں کی موت ہوگئی۔

 

 

 

بوس راجو نے کہاکہ ضلع بھر میں آلودہ پانی کے سدباب اورمحفوظ پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے عہدیدار ایک جامع منصوبہ تیار کررہے ہیں۔تہنیتی پروگرام کے دوران رائچور ضلع کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے ریاستی وزیر این ایس بوس راجو کی شالپوشی اور گلپوشی کی۔اس موقع پر کانگریس پارٹی کے لیڈر محمد ساجد سمیر،مولانا فرید خان کے علاوہ دیگرموجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button