تلنگانہ

ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ , مجلس عاملہ کا چوتھا اجلاس _ دستور ادارہ ادب اسلامی کے تلگو اور عربی تراجم کی رسم اجرائی

حیدرآباد ۔۔ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس بمقام حیدرآباد دفتر حلقہ جماعت اسلامی میں بصدارت جناب محمد شعیب الحق طالب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں اور طے شدہ اہداف کی تکمیل اور عمل آوری پر ارکان عاملہ سے رپورٹیں لی گئیں۔ اجلاس کااحساس تھا کہ ادارہ کے یونٹس پرکام بہت سست رفتاری کے ساتھ ہورہا ہے اس لیے آیندہ تین ماہ کےلیے پروگرام مرتب کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے ۔

 

اس ماہ میں فی الفور ریاست کے پانچ نیچے مقامات پر یونٹس قایم کیے جاینگے جس میں قابل ذکر ظہیرآباد ۔ تانڈور۔ سداسیوپیٹ ۔محبوب نگر اور نلگنڈہ۔پرانے یونٹس پر کام کو تیز تر کرنے کے لئے ہدایات جاری کی جاینگی کہ ان یونٹس میں نیے قلم کاروں کی تیاری کے لیے طلبہ میں بیت بازی کے مقابلے انکی تربیت اور اسلامی ادب کو پروان چڑھانے کلاسس منعقد کیےجاینگے ۔ ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ نے عربی اور تلگو جاننے والے طلبہ اور اہل قلم حضرات کی ضرورت کے پیش نظر دستور کا دو زبانوں میں ترجمہ کرواکر شایع کروایا گیا ۔

 

اس کام میں اہم کردار ادا کرنے والے دو ارکان عاملہ جناب محمد ناصر الدین صاحب اور سید عبدالاحد سہیل صاحب حیدرآباد کو صدر ادارہ نے اظہار تشکر کیا اور مبارکباد پیش کی۔ اجلاس میں ایک اہم فیصلہ کیا گیا وہ یہ کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں کاروان ادب کے نام سے ایک قافلہ نکلے گا۔ جو ریاست میں موجود تمام یونٹس سے گذرے گا اور بعض مقامات پر نیے یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔

 

صدر ادارہ نے کہا کہ قافلہ کے روڈ میپ کے تفصیلی پروگرام کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔ اس اجلاس میں ادارہ ادب اسلامی ہند جنوب کے ذمہ داران جناب خواجہ مسیح الدین ابو نبیل نایب صدر ادارہ اور معین الدین احمر صاحب متعمد ۔ ریاستی ذمہ داران جناب ریاض تنہا صاحب محمد عبدالرشید صاحب نایب صدور جناب رفیق جگر صاحب معتمد عمومی جناب لایق علی وارثی صاحب معتمد سید عبدالاحد سہیل صاحب خازن۔ محمد ناصر الدین صاحب ۔ظفرفاروقی صاحب ظاہر گلشن آبادی صاحب شیخ اسحاق علی صاحب ارکان عاملہ موجود تھے ۔

 

اجلاس کے بعد شعری نشست منعقد ہونی۔ صدر ادارہ نے اپنے صدارتی خطاب میں تمام موجود ارکان سے گزارش کی کہ وہ نظم و ضبط کی پابندی کے ساتھ اپنے تفویض کردہ ذمہ داریوں کو ادا کریں ۔ دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button