نیشنل

بنگلور۔ میٹرو اسٹیشن پر نوجوان جوڑے کی غیر اخلاقی حرکت

بنگلور۔ ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے ماداورا میٹرو اسٹیشن پر ایک نوجوان جوڑے کی جانب سے کی گئی غیراخلاقی حرکت کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پلیٹ فارم پر دیگر مسافروں کے ساتھ انتظار کر رہے ایک نوجوان نے اپنی ساتھی لڑکی کے ساتھ

 

غیر مہذب انداز برتاؤ کیا حتیٰ کہ اس نے اپنا ہاتھ لڑکی کی ٹی شرٹ میں سب کے سامنے ڈال دیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس وقت آس پاس کھڑے دوسرے مسافر اس واقعہ کو نظرانداز کرتے نظر آئے جیسے کہ انہیں کچھ دکھائی ہی نہ دیا ہو۔ یہ منظر وہاں موجود ایک شخص نے اپنے موبائل سے ریکارڈ کیا

 

جس کے بعد ویڈیو کلپ انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا۔سوشل میڈیا صارفین نے اس حرکت پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کچھ افراد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "کیا بنگلور میٹرو اب دہلی میٹرو کی کلچر کی طرف جا رہا ہے؟” ایک اور تبصرہ میں کہا گیا کہ یہ جوڑا مقامی نہیں لگتا بلکہ شمالی ہند سے آیا ہے اور یہاں کی تہذیب و تمدن کو بگاڑ رہا ہے۔

 

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کلپ کو شیئر کرنے پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ پرائیویسی کی خلاف ورزی کسی بھی حالت میں درست نہیں۔بنگلور میٹرو انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس واقعہ پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے لیکن سوشل میڈیا پر جاری بحث اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ عوام ایسے واقعات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور فوری کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button