تلنگانہ
مسلمانوں کے ووٹوں سے حکومت بنانا چاہتے لیکن مسلمانوں کو۔۔۔۔۔۔۔

حیدرآباد _ 27 جولائی ( اردولیکس) سابق وزیر و بی آرایس کے رکن اسمبلی ہریش راو نے کانگریس حکومت پر ریاست کے مسلمانوں کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا۔ اسمبلی میں بجٹ مباحث میں حصہ لیتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ بڑے بھائی کے راستے پر چھوٹے بھائی چل رہے ہیں
بڑے بھائی کے پاس کوئی مسلمان ایم پی نہیں ہے اور نہ ہی مسلم وزیر ۔ یہاں ریاست میں بھی چھوٹے بھائی کی حکومت میں کوئی مسلم ایم ایل اے اور ایم ایل سی نہیں ہے کابینہ میں مسلمانوں کو نمائندگی بھی نہیں دی ہے مسلمانوں کے ووٹوں سے حکومت بنانا چاہتے لیکن مسلمانوں کو حکومت میں کیوں جگہ نہیں دی جاتی ۔
ہریش راو نے کانگریس حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کیلئے 4 ہزار کروڑ کا بجٹ پیش کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے صرف 3 ہزار کروڑ روپئے مختص کیا گیا۔