نیشنل

چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی قومی پارٹی کی مکمل تائید کرنے کمارا سوامی کا اعلان

حیدرآباد _ 12 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے کرناٹک کے سابق چیف منسٹر ایچ ڈی کماراسوامی نے ملاقات کی۔  پرگتی بھون میں جنوبی ہند کی ان دو ریاستوں کے اہم لیڈروں کی ملاقات کو سیاسی حلقوں میں کافی اہمیت حاصل ہوگئی ہے انہوں نے ملک کی سیاست اور دیگر امور پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ان دونوں لیڈروں نے دوپہر کا کھانا بھی ایک ساتھ کھایا۔

آج کی اس ملاقات میں چندرشیکھرراو نے جے ڈی ایس لیڈر کمارا سوامی کے ساتھ قومی سیاست میں علاقائی جماعتوں کے رول، تلنگانہ کی ترقی پر بھی بات چیت کی۔

2024ء کے انتخابات سے پہلے ہم خیال جماعتوں کو متحد کرنے چندرشیکھرراو کی مساعی کے پیش نظر یہ ملاقات کافی اہم بن گئی ہے۔ مرکز میں چندرشیکھرراو بی جے پی حکومت کے خلاف اتحاد بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

قومی سیاست میں چیف منسٹر تلنگانہ کے داخل ہونے اور اس مقصد کے لئے قومی پارٹی قائم کرنے کی اطلاعات کے ساتھ ساتھ ان کی پارٹی کے جھنڈے اور ایجنڈے و دیگر امور اس ملاقات میں زیربحث آئے۔ چند دن پہلے چندرشیکھرراو نے بنگالورو میں سابق وزیراعظم دیوے گوڑا اور ان کے فرزند کمارا سوامی سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف امور پر بات چیت کی تھی۔ آج کی ملاقات میں کمارا سوامی نے تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی جانب سے قائم کی جانے والی قومی سطح کی سیاسی کی مکمل تائید کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button