جرائم و حادثات

جگتیال ضلع میں دو کاروں کے درمیان بھیانک تصادم _ ایک ہلاک 8 زخمی

جگتیال ضلع کے گنگادھرا قومی شاہراہ پر اتوار کی رات دو کاروں کے درمیان بھیانک تصادم کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنھیں علاج کے لئے کریم نگر کے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کورٹلہ کے حاجی پورہ سے تعلق رکھنے والے محمد رفیع وی آر او اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ کار میں کریم نگر جارہے تھے کہ گنگادھرا کے قریب حیدرآباد سے جگتیال کی طرف آنے والی کار ان کی کار کو ٹکر دے دی۔ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ ایک کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ حیدرآباد سے آنے والی کار میں 6 افراد سوار تھے جن میں کار ڈرائیور کی موت ہوگئی۔ جبکہ دونوں کار میں سوار 8 افراد زخمی ہوگئے۔ان میں محمد رفیع کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے مزید تفصیلات کا انتظار ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button