ایل پی جی سلنڈرس کی کوئی قلت نہیں ، سپلائی مکمل طور پر مستحکم: مرکزی حکومت

ایل پی جی کی قلت کی افواہیں بے بنیاد، سپلائی مکمل طور پر مستحکم: مرکزی حکومت
نئی دہلی: مرکزی حکومت ہند نے ملک بھر میں ایل پی جی گیس سلنڈروں کی قلت سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سپلائی کا نظام پوری طرح مستحکم اور معمول کے مطابق جاری ہے۔ حکام کے مطابق روزانہ 46 سے 50 لاکھ کے درمیان بکنگ ریکارڈ کی جا رہی ہے، جبکہ حالیہ دنوں میں طلب میں کچھ کمی بھی دیکھی گئی ہے، جس سے صورتحال مزید متوازن ہو گئی ہے۔
حکومت نے یہ بھی بتایا کہ ایل پی جی کے ساتھ ساتھ پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں بھی کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے اور ملک بھر میں ایندھن کی دستیابی برقرار ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر آبنائے ہرمز کی بحالی اور ایران-امریکہ کے درمیان ممکنہ سفارتی پیش رفت کے باعث آنے والے دنوں میں ایندھن کی سپلائی مزید مستحکم ہونے کی امید ہے، جس سے عوام کو راحت مل سکتی ہے۔



