تلنگانہ

تلنگانہ میں دسویں جماعت کے نتائج 5مئی تک جاری کرنے کا امکان – واٹس ایپ پر بھی ریزلٹ دستیاب ہوں گے 

 

حیدرآباد: تلنگانہ میں دسویں جماعت (ایس ایس سی) امتحانات کی جانچ 23 اپریل تک مکمل ہونے کا امکان ہے، جبکہ نتائج 4 یا 5 مئی کو جاری کیے جا سکتے ہیں۔ اس سال طلبہ اپنے نتائج واٹس ایپ کے ذریعے بھی حاصل کر سکیں گے، جس کے لیے بورڈ نے نئی سہولت متعارف کرائی ہے۔

 

حکام کے مطابق جن طلبہ نے واٹس ایپ کے ذریعے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کیا تھا، انہیں نتائج خودکار طور پر اسی نمبر پر موصول ہوں گے۔ دیگر طلبہ کو 8096958096 نمبر پر “Hi” بھیج کر ہدایات کے مطابق ہال ٹکٹ نمبر درج کرنا ہوگا، جس کے بعد ان کا نتیجہ اسکرین پر ظاہر ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button