نیشنل

سابق وزیراعظم واجپائی کی یادگار تعمیر کرنے 10 ہزار ایکڑ اراضی مختص _ مدھیہ پردیش حکومت کا فیصلہ

نئی دہلی _ 25 دسمبر ( اردولیکس) سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی  یوم پیدائش کے موقع پر مدھیہ پردیش حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے  واجپائی کے  آبائی شہر میں ایک بہت بڑی یادگار قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ گوالیار شہر میں تقریباً 10,000 ایکڑ (4,050 ہیکٹر) زمین اس مقصد کے لیے مختص کی گئی ہے۔ یہ بات وہاں کے عہدیداروں نے واجپئی کی سالگرہ منانے کے لیے منعقدہ ایک پروگرام میں کہی۔

 

ضلع کلکٹر نے پہلے ہی گوالیار میں اٹل بہاری واجپئی کے لیے ایک یادگار جنگل قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس مقصد کے لیے سرول کے علاقے کا انتخاب کیا گیا۔ اس تجویز کا بلدیہ اور دیگر محکموں نے جائزہ لیا۔ ڈویژن کی سطح پر نازول کمیٹی نے متعلقہ محکموں کی اجازت کے بعد منظوری دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال واجپائی کی برسی کے موقع پر  چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا تھا کہ گوالیار میں ایک بہت بڑی یادگار تعمیر کی جائے گی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button