جنرل نیوز

تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ متحدہ کھمم ضلع کے انتخابات _ آدی ناراینا صدر ، چرا روی معتمد ، سید امجد و حافظ محمد جواد احمد ایگزیکٹو ممبر منتخب

کھمم کے سری کویتا پی جی کالج میں ٹی یو ڈبلیو جے متحدہ کھمم ضلع کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں یونین کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18 دسمبر کو کھمم کے ایس آر گارڈن میں ٹی یو ڈبلیو جے متحدہ کھمم ضلع کا تیسرا اجلاس عام کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا جس میں ریاستی وزیر کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ اور متحدہ کھمم ضلع کے ارکان اسمبلی نے شرکت کرتے ہوئے صحافیوں کے مسائل اور صحافیوں کے لیے ڈبل بیڈروم یا اراضیات دینے کا تیقن دیا جس کے بعد بعض دوسرے یونین کے ذمداران ٹی یو ڈبلیو جے کے قائدین کے درمیان اختلافات ڈالنے کی کوشش کررہے ہے تمام صحافیوں کو چوکنا رہنے کی اپیل کی

 

اس موقع پر ٹی یو ڈبلیو جے متحدہ کھمم ضلع کے صدر آدی ناراینا نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ صحافی حضرات اپنے مسائل کے حل کے لیے اتحاد کے ساتھ اجتماعی جدو جہد کریں آدی ناراینا نے کہا کہ ٹی یو ڈبلیو جے متحدہ کھمم ضلع کے قائدین ہمیشہ صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے میں کمربستہ ہے صحافیوں کے تمام مسائل کو تلنگانہ پریس اکاڈمی کے چیرمین الم ناراینا کے ذریعہ جنگی خطوط پر حل کیے جارہے ہے ٹی یو ڈبلیو جے متحدہ کھمم ضلع کے قائدین ہمیشہ متحدہ کھمم ضلع کے صحافیوں کے مسائل کو حل کرانے میں کلیدی رول ادا کیا بعدہ انتخابات عمل میں آئی

 

ٹی یو ڈبلیو جے متحدہ کھمم ضلع کے صدر کی حیثیت سے دوبارہ آدی ناراینا کو ہی منتخب کیاگیا معتمد کی حیثیت سے چرا روی کا انتخاب عمل میں آیا ایگزیکٹو ممبر کی حیثیت سے سید امجد صحافی تلگو روزنامہ دشا کھمم اور کھمم شہر سے تعلق رکھنے والے سینیر اردو صحافی و اسٹاف رپورٹر روزنامہ اعتماد کھمم حافظ محمد جواد احمد کو منتخب کیاگیا پھچلے 25 سال میں ٹی یو ڈبلیو جے متحدہ کھمم ضلع کے یونین میں پہلی مرتبہ ایک اردو صحافی کو شامل کیاگیا کھمم شہر سے تعلق رکھنے والے اردو صحافی حافظ محمد جواد احمد کو ٹی یو ڈبلیو جے متحدہ کھمم ضلع کے ایگزیکٹیو ممبر منتخب ہونے پر کھمم ضلع کے صحافیوں اور مختلف تنظیموں کے ذمداروں نے حافظ محمد جواد احمد کو مبارک باد پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button