مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں بی جے پی اتحاد کو کامیابی ملنے کی پیش قیاسی – مختلف ایگزٹ پول کے نتائج جاری

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے بعد ایگزٹ پولز کے اعداد و شمار بی جے پی کی قیادت میں اتحادی حکومتوں کے امکانات کو ظاہر کرتے ہیں۔ مہاراشٹر میں کل 288 نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے جہاں اکثریت کے لیے 145 نشستیں درکار ہیں، جبکہ جھارکھنڈ میں 81 نشستوں پر انتخابات ہوئے۔
مہاراشٹر
ایگزٹ پولز کے مطابق بی جے پی کی قیادت والے ‘مہایوتی’ اتحاد کو واضح برتری حاصل ہو سکتی ہے۔
– پِیپلز پلس: مہایوتی 182 نشستیں، ایم وی اے (مہا وکاس اگھاڑی) 97، دیگر 9
–رِپبلک پی مارک: مہایوتی 137-157، ایم وی اے 126-146، دیگر 2-8
– اے بی پی میٹرکس:مہایوتی 150-170، ایم وی اے 110-130، دیگر 8-10
– سی این این ایگزٹ پولز: مہایوتی 154، ایم وی اے 128، دیگر 6
– چانکیا سروے: مہایوتی 152-160، ایم وی اے 130-138، دیگر 6-8
– لوک شاہی مراٹھی: مہایوتی 128-142، ایم وی اے 125-140، دیگر 18-23
پارٹی کی کارکردگی (ممکنہ طور پر)
– *مہایوتی اتحاد*
– شیو سینا (ایکناتھ شندے ): 42-61
– این سی پی (اجیت پوار): 14-25
– ایم وی اے اتحاد:
– کانگریس: 24-44
– شیو سینا (ادھو دھڑا): 21-36
– این سی پی (شرد پوار): 28-41
جھارکھنڈ
ایگزٹ پولز کے مطابق بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے کو جھارکھنڈ میں بھی برتری حاصل ہو سکتی ہے، مگر کچھ پولز اپوزیشن اتحاد کی بہتر کارکردگی کی نشاندہی کرتے ہیں۔
– پِیپلز پلس: این ڈی اے 46-58، کانگریس-جے ایم ایم اتحاد 24-34، دیگر 6-10
– اے بی پی میٹرکس: این ڈی اے 42-47، کانگریس-جے ایم ایم اتحاد 25-30، دیگر 1-14
– ایکسس مائی انڈیا: این ڈی اے 25، کانگریس-جے ایم ایم اتحاد 53، دیگر 3
– ٹائمز ناؤ: این ڈی اے 40-44، کانگریس-جے ایم ایم اتحاد 30-40، دیگر 1
ایگزٹ پولز کے مطابق دونوں ریاستوں میں بی جے پی کی قیادت والے اتحاد کے امکانات مضبوط دکھائی دے رہے ہیں۔ مہاراشٹر میں مہایوتی اتحاد کو بڑی اکثریت ملنے کی توقع ہے، جبکہ جھارکھنڈ میں این ڈی اے کو کانگریس-جے ایم ایم اتحاد سے سخت مقابلہ درپیش ہے۔ حقیقی نتائج سے تین میں واضح ہو جائے گا کہ یہ اندازے کس حد تک درست ہیں۔