نیشنل
مہاراشٹرا کے کارگزار چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے ہاسپٹل میں شریک
ممبئی: ریاست مہاراشٹرا میں نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور دوسری طرف ریاست کے کارگزار چیف منسٹر ایکناتھ شندے خرابی صحت کی وجہہ سے ہاسپٹل سےرجوع ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ان کی ناساز طبیعت سے متعلق خبریں کچھ دنوں سے سامنے آ رہی تھیں لیکن اب ان کی حالت زیادہ خراب ہو گئی ہے۔ ڈینگو اور ملیریا کا ٹیسٹ کیا گیا ہے جس کی رپورٹ منفی آئی ہے لیکن مسلسل بخار کی وجہ سے وہ بہت کمزوری محسوس کررہے ہیں۔
ایکناتھ شندے کی پلیٹ لیٹس کم ہو گئی ہے۔ انھیں گلے میں انفیکشن بھی ہے اس وقت وہ تھانے میں واقع جوپیٹر ہاسپٹل میں شریک ہیں۔