جرائم و حادثات
ٹپر گاڑی کی ٹکر کے بعد بائیک شعلہ پوش – تلنگانہ کے میدک ضلع میں حادثہ
تلنگانہ کے ضلع میدک کے توپران میں ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا۔ ایک ٹپر گاڑی نے بائیک کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں بائیک میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں بائیک سوار کو شدید چوٹیں آئیں۔
یہ واقعہ نرساپور چوراہے کے قریب پیش آیا، جب بائیک سوار سڑک پار کر رہا تھا۔ پیچھے سے مٹی سے بھری ٹپر گاڑی نے بائیک کو ٹکر ماری، اور ٹپر کے بائیک پر سے گزرنے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ بائیک سوار آگ میں گھِر گیا اور شدید زخمی ہو گیا۔
مقامی لوگوں نے فوری طور پر آگ بجھا کر زخمی کو آگ سے بچا کر طبی امداد کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا۔ یہ پورا واقعہ قریب میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔