اسپشل اسٹوری
شوہر کی عجیب شکایت، بیوی رات کو سانپ میں تبدیل ہو کر کاٹتی ہے

اتر پردیش کے ضلع سیتابور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی کے خلاف عجیب و غریب اور غیر معمولی شکایت درج کرائی ہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اس کی بیوی نسیمہ رات کے وقت سانپ میں بدل جاتی ہے اور اسے کاٹتی ہے۔
یہ واقعہ ضلع کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے منعقد ہونے والے”سما دھن دیوس” کے دوران ہونے والے پرجاوانی پروگرام میں سامنے آئیں۔ شکایت گزار معراج جس کا تعلق ضلع سیتاپور کے لودھاسا گاؤں سے بتایا گیا ہے نے ضلع میجسٹریٹ کے سامنے بتایا کہ بیوی کئی بار اسے مارنے کی کوشش کر چکی ہے، لیکن ہر بار وہ نیند کی حالت میں محفوظ رہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیوی ذہنی طور پر اسے ہراساں کر رہی ہے اور کسی رات اسے قتل کر سکتی ہے۔
ضلع میجسٹریٹ نے شکایت کی تحقیقات کے لئے سب ڈویژنل میجسٹریٹ کو ہدایت دی ہے جبکہ پولیس نے بھی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔