خوبصورتی ہی قصور بن گئی۔شوہر نے بیوی کا سر مونڈھ دیا

بنگلور: عموماً بیوی کی خوبصورتی خوشی کا باعث بنتی ہے لیکن کرناٹک میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شوہر کے لیے اپنی بیوی کی خوبصورتی درد سر بن گئی تھی۔ اُمیش نامی شوہر یہ برداشت نہیں کر سکا کہ
لوگ اس کی بیوی لکشمی بائی کو دیکھیں اور اسی شک نے اسے ایک سنگین قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔ بتایا گیا ہے کہ لکشمی بائی کی لمبی چوٹی تھی اور وہ اسے خوبصورتی سے سنوارتی تھیں۔ اُمیش کو شبہ تھا کہ یہ نوجوانوں کو متوجہ کر رہی ہیں اور وہ اس بات سے سخت پریشان تھا کہ لوگ صرف اس کی بیوی کو دیکھ رہے ہیں۔
اس شک اور ذہنی دباؤ کی وجہ سے اُمیش نے ایک شدید فیصلہ کیا۔ اتوار کی رات نشے میں گھر واپس آنے کے بعد اُمیش نے اپنی بیوی سے جھگڑا کیا اور ریزی بلیڈ سے اپنی بیوی کا سر موندھ دیا تاکہ وہ خوبصورت نہ لگے اور کسی کی توجہ نہ حاصل کرے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ بگل کوٹ ضلع کے تھودلباگ علاقے میں پیش آیا۔مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے اُمیش کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے
شدید تنقید کی کہ آخرکار ایک خوبصورت بیوی کے ساتھ یہ حرکت شوہر نے کیوں کی۔



