Uncategorized

چھتیس گڑھ میں ماؤنوازوں نے سیکورٹی فورسز کی بس کو دھماکہ سے اڑا دیا _ 11 فوجی جوان شہید

حیدرآباد _ 26 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) چھتیس گڑھ میں ماؤنوازوں نے  سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکہ سے اڑا دیا۔ جس میں 11 سیکورٹی فورسز شہہد ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دنتے واڑہ کے آرن پور علاقے میں ایک منی بس جس میں فوجی جوان سفر کر رہے تھے کو آئی ای ڈی سے اڑا دیا گیا۔ اس واقعہ میں 11 جوان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

 

فوجی حکام نے ہلاک ہونے والے جوانوں کی شناخت دفاعی تحقیقی ٹیم کے ارکان کے طور پر کی ہے۔ سرکاری اطلاعات میں مرنے والوں میں 10 ڈی آر جی جوان اور 1 ڈرائیور شامل ہے۔

 

ڈی آر جی ٹیم نے ارن پور میں ماؤنوازوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع کے ساتھ  مخالف ماونواز آپریشن شروع کیا ہے۔ جس کے جواب میں ماؤنوازوں نے ایک منی بس کو بارودی سرنگ سے اڑا دیا یہ دھماکہ اس وقت پیش آیا جب فوجی جوان اپنی گشت ختم کرنے کے بعد اپنے دفتر واپس جا رہے تھے۔

حملہ کے بعد چیف منسٹربھوپیش بگھیل نے کہا کہ نکسلیوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

چھتیس گڑھ کے چیف منسٹر نے دنتے واڑہ میں سیکورٹی اہلکاروں پر ماونوازوں کے آئی ای ڈی حملے میں 11 جوانوں کے مارے جانے افسوس کا اظہارکیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ لڑائی اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ ہم منصوبہ بند طریقے سے نکسل ازم کو ختم کریں گے نکسلیوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

بھوپیش بگھیل نے بھی ٹویٹر پر شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ نے ٹویٹ کیا، "آرن پور پولیس اسٹیشن کے تحت ماؤ نواز کیڈر کی موجودگی کی اطلاع پر نکسل مخالف آپریشن کے لیے پہنچنے والی ڈی آر جی فورس پر آئی ای ڈی دھماکے سے ہمارے 10 ڈی آر جی جوانوں اور ایک ڈرائیور کی شہادت کی خبر افسوسناک ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ سے بات کی اور دنتے واڑہ ضلع کے آرن پور کے قریب ماؤنوازوں کے حملے میں شہید ہونے والے 10 ڈی آر جی (ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ) جوانوں کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button