نیشنل

چھتیس گڑھ میں بارود بنانے والی فیکٹری میں زبردست دھماکہ _ 17 افراد ہلاک کئی زخمی

نئی دہلی _ 25 مئی ( اردولیکس ڈیسک) چھتیس گڑھ میں ہفتہ کی صبح ایک زبردست دھماکہ پیش آیا۔ بیمتارا ضلع کے برلا بلاک کے بورسی گاؤں میں بارود بنانے والی فیکٹری میں زبردست دھماکہ ہوا۔ اس واقعہ میں 17 افراد ہلاک اور کئی شدید زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے پوری عمارت منہدم ہو گئی۔ انڈسٹری میں کام کرنے والے تمام مزدور عمارت کے ملبے تلے دب گئے۔

فیکٹری میں دھماکے کی آواز سننے کے بعد  مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ واقعہ کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی۔ پولیس اور فائر بریگیڈ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

 

ملبے  سے 17 نعشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئیں۔ کئی لوگ شدید زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button