نیشنل
متھرا شاہی عید گاہ-کرشن جنم بھومی کیس۔ مسلم فریق کو سپریم کورٹ سے نہیں ملی راحت

نئی دہلی: متھرا شاہی عید گاہ – شری کرشن جنم بھومی معاملے میں سپریم کورٹ نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کی سماعت پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ دراصل شری کرشنم جنم بھومی اور شاہی عید گاہ تنازع معاملے میں الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد مسجد کمیٹی نے سپریم کورٹ کا دروازہ
کھٹکھٹاتے ہوئے ایک درخواست داخل کی تھی جس میں ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کیا گیا تھا۔ حال ہی میں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ہندو فریق کے دعووں کو سماعت کے قابل تسلیم کیا تھا جس کے بعد مسلم فریق 1600 صفحات کی درخواست کے ساتھ سپریم کورٹ سے رجوع ہوا۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے آج فیصلہ سنادیا ہے
جس کے بعد الٰہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت کی راہیں ہمواور ہوگئی ہیں۔