جنونی شخص کا آہنی سلاخ کے ساتھ ہنگامہ۔ گاڑیوں کو پہنچایا نقصان۔ پولیس اسٹیشن میں بھی گھس پڑا
کرنول: ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں ایک جنونی شخص نے سڑک پر ہنگامہ کھڑا کردیا۔ پتی کونڈہ موضع میں ایک شخص ہاتھ میں آہنی سلاخ لے کرسڑک پر نکل آیا۔ ضلع کے پتی کونڈہ میں آج یہ واقعہ پیش آیا۔ ہاتھ میں لوہے کا ایک بڑا راڈ پکڑ کر اس نے دو کاروں اور ایک آر ٹی سی بس کے شیشے توڑ دئیے بیچ بچاو کرنے والوں پر بھی اس نے حملہ کیا۔ یہ پورا معاملہ پولیس اسٹیشن کے سامنے پیش آیا۔ گاڑیوں اورلوگوں کو نشانہ بنانے کےبعد یہ جنونی شخص پولیس اسٹیشن میں داخل ہوگیا اوراس نے وہاں بھی ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے سامان کو نقصان پہنچایا۔ اس دوران پولیس نے مقامی افراد کے تعاون سے اسے پکڑ نے میں کامیابی حاصل کی۔ ملزم شناخت پتی کونڈہ منڈل کے ونور صاحب کے طور پر کی گئی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ دس سال قبل اس کی بیوی کی موت ہوگئی جس کے بعد سے وہ اسی طرح کی حرکتیں کرتا رہتا ہے۔
పత్తికొండ లో సైకో హల్ చల్ – నిర్బంధించిన పోలీసులు | The Reporter #apnews pic.twitter.com/044XEltMpy
— The Reporter TV (@Rporterinida) March 29, 2023