تلنگانہ

تلنگانہ میں بی جے پی امیدوار نے پرچہ نامزدگی کے وقت بلڈوزر ریالی نکالی

حیدرآباد _ 9 نومبر ( اردولیکس) تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر گزشتہ ایک ہفتہ سے ریاست کی 119 اسمبلی حلقوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کا عمل جاری ہے اس موقع امیدوار بھاری موٹر سائیکل ریالی، کار ریالی اور  پدیاترا کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچ رہے ہیں

ایسے میں حیدرآباد کے پٹن چیرو اسمبلی حلقہ کے بی جے پی امیدوار نے پرچہ نامزدگی کے وقت بلڈوزر کے ساتھ جلوس نکالا۔ ان کے جلوس میں 50 سے زائد بلڈوزر شامل تھے

اترپردیش اور بی جے پی زیرقیادت والی چند ریاستوں میں مسلمانوں کے مکانات پر بلڈوزر چلاتے ہوئے ملک بھر کے مسلمانوں میں خوف پیدا کرنے کی کوششیں کی گئی تھی اور آج تلنگانہ میں بی جے پی کے امیدوار نندیشور گوڈ نے بھی بلڈوزر کے ساتھ ریالی نکال کر مسلمانوں میں بلواسطہ طور پر خوف پیدا کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button