نیشنل
نم آنکھوں کے ساتھ آخری وداع: محسنہ قدوائی سپردِ خاک، راہول گاندھی تدفین تک قبرستان میں موجود رہے
سینئر کانگریس قائد و سابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی کو آج سپردِ خاک کر دیا گیا، جہاں کانگریس کے اہم قایدین راہول گاندھی ؛ ملیکارجن کھرگے ؛ عمران پرتاب گڑھی اور دیگر قائدین جلوس جنازہ میں شرکت کی بلکہِ تدفین کا عمل مکمل ہونے تک قبرستان میں موجود رہے
راہول گاندھی نے دیگر پارٹی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ مرحومہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور انہیں آخری الوداع کہا۔
محسنہ قدوائی نے اپنی طویل سیاسی زندگی نہایت وقار کے ساتھ گزاری، اور ان کی یہی شخصیت ان کے آخری لمحات میں بھی نمایاں نظر آئی۔



