ماں فون دیکھتی رہی اور معصوم بچہ کا ہاتھ لفٹ میں پھنس گیا

نئی دہلی ۔موبائل فون کے استعمال میں اس قدر مگن ہو جانا کہ بچوں کی حفاظت کو نظر انداز کر دیا جائے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔
ح ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک خاتون لفٹ سے اترتے وقت فون دیکھ رہی ہوتی ہے اور اسی دوران ایک ننھے بچے کا ہاتھ لفٹ کے دروازوں میں پھنس جاتا ہے۔ خاتون کی توجہ فون پر ہونے کی وجہ سے وہ اس خطرے کو بروقت محسوس نہیں کر پاتی۔
ہماری ایک چھوٹی سی لاپرواہی بچوں کو بڑے خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ اسی لیے ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ لفٹ، سیڑھیوں اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر موبائل فون ایک طرف رکھ کر بچوں پر پوری توجہ دی جائے ورنہ یہ لاپرواہی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
یہ ویڈیو کب کا ہے اور کہاں کا ہے اس بات کی تو تصدیق نہیں ہو سکی لیکن سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے اس ویڈیو کے ذریعے یہ پیغام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ہر مقام پر سیل فون دیکھنا درست نہیں ہے خاص طور پر چھوٹے بچے آپ کے ساتھ ہوں۔



