نیشنل

ایم ایس کے طالب علم انصار الدین کا کک باکسنگ قومی چیمپیئن شپ مقابلوں میں شاندار مظاہرہ ۔ دو گولڈ میڈل کئے حاصل 

حیدرآباد ۔ 9 دسمبر ۔ پریس نوٹ ایم ایس جونیئر کالج، ملک پیٹ کے طالب علم محمد انصار الدین ولد محمد وقار الدین نے نیشنل کِک باکسنگ چیمپیئن شپ 2022 میں 2 گولڈ میڈل حاصل کیے ۔ یہ مقابلے واکو انڈیا کک باکسنگ فیڈریشن ، کی جانب سے چندی گڑھ یونیورسٹی، گھرون ، موہالی میں 27 سے 30 نومبر تک منعقد کئے گئے تھے ۔ اس مقابلے میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے 40 شرکاء نے حصہ لیا۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر  محمد معظم حسین نے کک باکسنگ قومی چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں شاندار کامیابی پر انصار الدین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انکے مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ دو گولڈ میڈلز کے علاوہ محمد انصار الدین کو چیمپیئن  شپ ٹرافی اور میرٹ سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا ۔ ایم ایس کے ہونہار طالب علم محمد انصار الدین نے نیشنل چیمپیئن میں شرکت سے پہلے حیدرآباد میںاپنے گھر پر ایک ماہ تک کراٹے کی پریکٹس کی تھی۔

ایم ایس جونئیر کالج ملک پیٹ کے پرنسپل ڈاکٹر عتیق احمد اور عملہ نے بھی محمد انصار الدین کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button