جنرل نیوز

تلنگانہ حکومت کو سونیا گاندھی کی یوم پیدائش سرکار سطح پر منا نا چاہے۔کانگریس قائدین کا مطالبہ   

حیدرآباد: یو پی اے چیئر پرسن و کانگریس سابق صدر سو نیا گاندھی نے ہندوستانی سیاست میں جو کارنامے انجام دیئے ہیں اتنی کم مدت میں بہت ہی کم سیاست داں وہ مقام‌ حاصل کر پاتے ہیں۔ سونیا گاندھی نے اپنے خاندان کے اجڑ جانے کے باوجود ملک پر کبھی آنچ آنے نہیں دیا، جبکہ کانگریس کی باگ ڈور اپنے ہاتھوں میں سنبھالتے ہوئے ملک کو ایک نئے سمت گامزن کیا جو اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔

آج سونیا گاندھی کی 76 واں یوم پیدائش کے موقع پر حلقہ اسمبلی صنعت نگر میں کانگریس قائدین کی جانب سے سالگرہ تقریب منائی گئی۔ سکندرآباد پیئراڈیز سرکل پر منعقدہ تقریب میں سابق کارپوریٹر و سئنیر کانگریس لیڈر سیلم پرابھاکر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور کیک کاٹا۔ اس دوران سونیا گاندھی زندہ آباد گانگریس پارٹی زندہ آباد کے نعرے بلند کئے گئیں۔

بعدازاں میڈیا سے بات کر تے ہوئے سیلم پرابھاکر نے سونیا گاندھی کی اعظیم قربانیوں کو یاد کیا اور کہا کہ سونیا گاندھی کی بدولت آج کے سی آر خاندان تلنگانہ میں راج کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی نے نوجوانوں کی قربانیوں اور عوام کی خواہشات کے عین مطابق علحدہ تلنگانہ کے وعدہ کو پورا کیا۔ پرابھاکر نے تلنگانہ سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ سونیا گاندھی کی سالگرہ تقریب سرکاری طور پر مناتے ہوئے سونیا گاندھی کا صحیح معنوں میں شکریہ ادا کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button