نیشنل
نریندرمودی کا مولانا ابولکلام آزاد کو خراج

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مولانا آزاد کو اُن کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔ مودی نے اُنھیں علم کی روشنی قرار دیا اور بھارت کی تحریک آزادی میں اُن کے کردار کے لیے اُن کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہآج ہم مولانا آزاد کو ان کے یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہیں علم کی روشنی اوربھارت کی تحریک آزادی میں ان کے کردار کے لیےمحبت سے یاد کیا جاتا ہے۔ وہ ایک گہرے مفکر اور قابل ادیب بھی تھے۔
ہم ایک ترقی یافتہ اور بااختیار بھارت کے لیے ان کے ویژن سے ترغیب حاصل کرتے رہیں گے۔