نیشنل

غزہ امن منصوبہ کا نریندر مودی نے کیا خیر مقدم

نئی دہلی ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے پہلے مرحلے کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

 

 

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پیش رفت وزیر اعظم اسرائیل نیتن یاہو کی مضبوط قیادت کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد میں وسعت اور اضافے سے انتہائی ضروری مہلت کے مواقع دستیاب ہوں گے اور خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی۔

 

وزیر اعظم نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا ’’ہم صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کے پہلے مرحلے کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں یہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی مضبوط قیادت کا بھی عکاس ہے۔

 

ہمیں امید ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد میں اضافہ ان کے لیے ضروری مہلت کے مواقع اور دیرپا امن کی راہ ہموار کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button