تلنگانہ

نریندرمودی کے دورہ حیدرآباد کی تاریخ طئے

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی 13 فبروری کو حیدرآباد پہنچیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں جدید کاری کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم 7 ہزار کروڑ کی لاگت کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کریں گے۔ بی جے پی کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سکندرآباد پریڈ گراونڈ میں منعقد شدنی جلسے عام سے خطاب کریں گے۔ واضح رہےکہ وزیر اعظم اس مہینہ کی 19 تاریخ کو حیدرآباد کا دورہ کرنیوالے تھے تاہم لمحہ آخرمیں ان کا پروگرام عارضی طورپرملتوی کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button