جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ایفلو کی طالبہ ہاسٹل کی عمارت سے کود کر کرلی خودکشی

حیدرآباد _ حیدرآباد کے   انگلش اینڈ فارین لینگویجس یونیورسٹی(ایفلو) میں ایک طالبہ نے ہاسٹل کی عمارت سے کود کر خودکشی کرلی۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے بتایا کہ اس لڑکی کی شناخت 22سالہ انجلی کے طور پر کی گئی ہے جو ہریانہ کی رہنے والی ہے انجلی،  ایم بی سی ہاسٹل سیتاپھل منڈی میں مقیم تھی۔وہ ایم اے انگریزی کی تعلیم حاصل کررہی تھی۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ گھریلومسائل کی وجہ سے انجلی تناو کی شکارہوگئی  جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ہوگا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button