جنرل نیوز

جمعیتہ العلماء ہند عادل آباد کے زیراہتمام آج بروز چہارشنبہ جلسہ "اصلاح معاشرہ” عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل ۔ حافظ ابوبکر حامد

عادل آباد ۔ ضلع صدر جمعیتہ العلماء ہند عادل آباد حافظ ابوبکر حامد کی اطلاع کے بموجب قوم و ملت کی ہر موڑ پر رہنمائی کرنے والی ملک کی سب سے قدیم جماعت جمعیت علماء ہند تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زیر اہتمام دونوں ریاستوں کے اضلاع میں "نشہ بندی،نوجوانوں کی بے راہ روی کی اصلاح ، طلاق اور خلع کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف "پندرہ روزہ اصلاح معاشرہ مہم”اورجلسوں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔اسی کے ایک حصے کے طور پر شہر مستقر عادل آباد کے سنٹرل گارڈن میں آج بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء جلسہ اصلاح معاشرہ کا انعقاد حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیتہ تلنگانہ و آندھرا کی زیر سرپرستی عمل میں لایا جارہا ہے

 

۔جبکہ جلسہ کی صدارت حضرت حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سیکرٹری جمعیتہ تلنگانہ و آندھرا کریں گے۔بحیثیت مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی مبلغ دارالعلوم دیوبند کے علاوہ مولانا و مفتی الیاس احمد حامد قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیتہ ضلع نرمل شرکت کریں گے۔جبکہ ضلع صدر جمعیتہ حافظ ابوبکر حامد جلسہ کی نگرانی اور ٹاؤن صدر جمعیتہ مولانا اسلم نہدی جلسہ کی قیادت کریں گے۔مفتی عثمان نہدی و قاسمی جلسہ کی نظامت کریں گے۔اور اسی طرح خواتین کے لئے مدرسہ فاطمہ نسواں میں بعد نماز ظہر مہمان خصوصی مفتی عرفان صاحب قاسمی کا خصوصی خطاب ہوگا۔ذمہ داران جمعیتہ العلماء ہند عادل آباد نے عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button