پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ پیش _ حیدرآباد – بنگلور انڈسٹریل کاریڈور کا اعلان ؛ آندھراپردیش کو 15 ہزار کروڑ روپے کی امداد

نئی دہلی _ 24 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رامن نے آج پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کیا۔ اس موقع پر بجٹ تقریر میں انھوں نے کہا کہ آندھرا پردیش تنظیم جدید ایکٹ کے مطابق صنعتی ترقی کے لئے خصوصی مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسی کے ایک حصہ کے طور پر حیدرآباد-بنگلور انڈسٹریل کاریڈور کی ترقی کے لئے خصوصی فنڈ مختص کیا جائے گا۔
اسی طرح وشاکھاپٹنم-چنئی انڈسٹریل کوریڈور کو خصوصی مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اورواکلو اور کوپرتھی کے صنعتی علاقوں کو پانی، برقی، شاہراہوں کی ترقی کے لئے فنڈز مختص کیے جا رہے ہیں۔ تاہم وزیر نے رقم کی وضاحت نہیں کی
۔وزیر فینانس نے بجٹ میں آندھرا پردیش کو بھاری مالی امداد کا اعلان کیا ۔آندھراپردیش کی دارالحکومت امراوتی کی ترقی کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے کی خصوصی امداد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت کے مطابق مستقبل میں امراوتی کو مزید اضافی فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آندھراپردیش کی تنظیم جدید ایکٹ کے مطابق پولاورم پراجیکٹ کی جلد تعمیر کے لیے پوری مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پولاورم کو مطلوبہ فنڈ فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولاورم آندھرا پردیش اور کسانوں کے لیے لائف لائن کی طرح ہے۔ یہ ہندوستان کی غذائی تحفظ کے لیے بہت اہم ہے۔