نیشنل

ہندو تشدد پسند ہوتے تو اپنے ہی ملک میں کسی ہندو بیٹی کو اتنی سکیورٹی میں اپنی زندگی نہیں گزارنی پڑتی : گستاخ نوپور شرما کی شر انگیز تقریر

حیدرآباد _ 7 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) تقریبا دو سال سے گمنامی اور خوف کے سایہ میں زندگی گزارنے والی گستاخ رسول اور بی جے پی کی برطرف ترجمان نوپور شرما اتوار کو اترپردیش کے غازی آباد میں ایک مذہبی پروگرام میں شرکت کی اور شر انگیز تقریر کرتے ہوئے میڈیا پر چھانے کی کوشش کی

 

انہوں نے راہول گاندھی کا نام لیے بغیر نوپور شرما نے کہا کہ جب اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگ کہتے ہیں کہ ہندو متشدد ہیں یا جب کچھ اور لوگ کہتے ہیں کہ سناتنیوں کا صفایا کیا جائے تو اس سازش کو سمجھنا چاہیے۔ نوپور شرما نے کہا کہ اگر ہندو پرتشدد ہوتے تو اپنے ہی ملک میں کسی ہندو بیٹی کو اتنی سکیورٹی میں اپنی زندگی نہیں گزارنی پڑتی۔

 

تقریباً دو سال قبل اپنے متنازعہ بیان کے بعد سیاسی منظر نامے سے تقریباً غائب ہونے والی نوپور شرما نے عوامی پروگرام سے خطاب کیا ۔ رام پرستھ گرین کیمپس، غازی آباد میں منعقدہ بھاگوت کتھا کے دوران، سابق بی جے پی لیڈر نوپور شرما نے پہلی بار عوامی پروگرام میں کئی مسائل پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ نوپور نے الزام لگایا کہ اس ملک میں سناتنیوں کو ختم کرنے کی سازش ہو رہی ہے، جس کا اسے احساس ہے۔

 

راہل گاندھی کا نام لیے بغیر نوپور نے کہا کہ جب اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگ کہتے ہیں کہ ہندو متشدد ہیں یا جب کچھ اور لوگ کہتے ہیں کہ سناتنیوں کا صفایا کردیا جائے تو اس سازش کو سمجھنا چاہیے۔ نوپور شرما نے کہا کہ اگر ہندو پرتشدد ہوتے تو اپنے ہی ملک میں کسی ہندو بیٹی کو اتنی سکیورٹی میں اپنی زندگی نہیں گزارنی پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ  تو واہ واہ اور اگر میں کچھ کہوں تو سر تن سے جدا کردینے کی دھمکی ملتی ہے  ہمارا ملک اس کے آئین سے چلے گا نہ کہ کسی مذہبی یا شرعی قانون کے مطابق۔

واضح رہے یکم جولائی کو لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا تھا کہ ہندوستان عدم تشدد کا ملک ہے، وہ ڈرنے والا نہیں ہے۔ ہمارے عظیم شخصیات نے یہ پیغام دیا تھا – مت ڈرو، مت ڈرو۔ شیو جی کہتے ہیں- مت ڈرو، مت ڈرو۔ دوسری طرف، جو لوگ اپنے آپ کو ہندو کہتے ہیں وہ دن کے 24 گھنٹے تشدد، تشدد، تشدد… نفرت سے نفرت، نفرت میں ملوث رہتے ہیں… آپ بالکل ہندو نہیں ہیں۔ ہندو مذہب میں صاف لکھا ہے کہ سچ کا ساتھ دینا چاہیے۔

 

راہول کے بیان پر وزیرآعظم مودی نے کھڑے ہو کر اسے سنگین معاملہ قرار دیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ پورے ہندو سماج کو پرتشدد کہنا ایک سنگین معاملہ ہے۔ اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ پی ایم مودی اور بی جے پی پورا ہندو سماج نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button