تلنگانہ گروپ 1 پریلمس امتحان کے نتائج جاری

تلنگانہ پبلک سروس کمیشن نے گروپ 1 پریلمس امتحانات کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ نتائج کے ساتھ فائنل کی بھی ویب سائٹ پر پیش کردی گئی ہے۔ مینس امتحان کے لیے کل 31,382 امیدواروں نے کوالیفائی کیا۔ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدوار TGPSC کی آفیشل ویب سائٹپر نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔ مینس امتحانات 21 سے 27 اکتوبر تک ہوں گے۔
ٹی جی پی ایس سی نے 9 جون کو ریاست میں گروپ-1 کی 563 جائیدادوں پر تقررات کے لیے پریلمس امتحان کا انعقاد کیا تھا ریاست بھر میں 897 امتحانی مراکز میں 4.03 لاکھ امیدوار اس امتحان میں شریک ہوئے۔ دریں اثنا، بیروزگار نوجوان کچھ عرصے سے 1:100 کے تناسب کے مطابق گروپ-1 مینس امتحان کے لیے انتخاب کرنے کی تحریک چلا رہے ہیں۔
اسی مطالبے کے ساتھ اس ماہ کی 5 تاریخ کو بھی ٹی جی پی ایس سی کے دفتر کا محاصرہ کیا گیا تھا۔ تاہم، TGPSC نے اعلان کیا ہے کہ وہ امیدواروں کا انتخاب 1:50 کے تناسب کی بنیاد پر کرے گا۔