نیشنل

قربانی کے بکرے لانے پر اعتراض، ہنومان چالیسہ اورجئے شری رام کے نعرے۔ ممبئی میں شرانگیزی: ویڈیو وائرل

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا کے مبئی میں شرانگیزی کا واقعہ پیش آیا۔ میرا روڈ پر واقع جے پی انفرا سوسائٹی میں قربانی کے لیے دو بکرے لائے جانے پر گھنٹوں ہنگامہ کیا گیا، اس دوران بعض افراد نے کبھی ہنومان چالیسہ پڑھا تو کبھی جے شری رام کے نعرے لگائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن شیخ نامی شخص نے عید الاضحیٰ پر قربانی کے لیے دو بکرے لائے تھے جیسے ہی سوسائٹی کے اکثریتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس بات کا پتہ چلا تو وہ جمع ہوگئے اوربکروں کو وہاں سے ہٹادینے کا مطالبہ کرنے لگے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی اورمقامی افراد سے بات چیت کرکے معاملہ پرامن کردیا گیا۔

 

 

اس دوران سوسائٹی کے لوگوں اور پولیس کے درمیان معمولی نوک جھونک بھی ہوئی۔ پولیس نے سوسائٹی کے لوگوں سے کہا کہ قوانین کے مطابق یہاں قربانی نہیں دی جا سکتی اگرایسا کیا گیا تو مقدمہ درج کیا جائے گا۔قربانی کیلئے جانور لانے والے محسن کا کہنا ہے کہ اس سوسائٹی میں 200 سے 250 مسلم خاندان رہتے ہیں۔ ہر سال بلڈر ہمیں بکری رکھنے کے لیے جگہ دیتا تھا لیکن اس بار بلڈر نے کہا کہ جگہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button