تلنگانہ

حد کردی آپ نے۔ حیدرآباد میں سر عام گاڑی پر قابل اعتراض حرکات، ویڈیو وائرل

حیدرآباد: ملک یا دنیا میں کہیں بھی ہونے والا کوئی بھی واقعہ منٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جو حیدرآباد کا بتایا جارہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جوڑ ا چلتی گاڑی پر رومانس کررہا ہے۔

 

21 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں ایک لڑکی موٹر سائیکل پر سوار لڑکے کی گود میں بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہے اور اسے گلے لگا کر چوم رہی ہے۔ یہ ویڈیو جوڑے کے پیچھے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص نے اس منظر کو اپنے فون میں ریکارڈ کیا اور یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیوحیدرآباد کے علاقہ پہاڑی شریف روڈ کا بتایا جا رہا ہے۔ویڈیو میں سڑک پر دوسری گاڑیاں بھی دوڑ رہی ہیں لیکن یہ جوڑا بے شرمی سے ایک دوسرے سے لپٹ رہا ہے۔

 

تاہم ابھی تک موٹر سائیکل پر سوار لڑکے یا لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین اس طرح کی حرکتوں پر شدید ناراضگی اور برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button