نیشنل

تیسرے بچے کی پیدائش پر ایک سال زچگی کی چھٹی۔ تمل ناڈو حکومت کا فیصلہ

نئی دہلی: تمل ناڈو میں خواتین سرکاری ملازمین کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے وجے حکومت نے تیسرے بچے کی پیدائش پر زچگی کی چھٹی 12 ہفتے سے بڑھا کرایک سال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

تمل ناڈو کے وزیر ڈی سرتھ کمار نے کل یعنی18 اگست کو اسمبلی میں محکمانہ مطالبات پر بحث کے دوران یہ اعلان کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب تک صرف پہلے دو بچوں کے لیے 365 دن کی چھٹی دی جاتی تھی جب کہ تیسرے بچے کے لیے یہ حد 12 ہفتے تھی جو کہ اب برابر کر دی گئی ہے۔

 

اسمبلی میں اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے تمل ناڈو حکومت کے وزیر نے کہا کہ حکومت سماجی بہبود کو ترجیح دیتی ہے۔ جلد ہی سرکاری حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔ ریاستی وزیر نے مسابقتی امتحانات (جیسے ایس ایس سی، آر آر بی، آئی بی پی ایس

 

اور ٹی این پی ایس سی) کی تیاری کرنے والے نوجوانوں کے لیے ‘ویٹری پاتھائی’ ایپ تیار کرنے کے بارے میں بات کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button