انڈین مجاہدین اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا جیسی تنظیموں میں بھی ” انڈیا ” کا نام شامل_ اپوزیشن اتحاد پر وزیراعظم کی تنقید
نئی دہلی _ 25 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ” انڈیا ” کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اتحاد کے نام انڈیا رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کا نام ” انڈین مجاہدین اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا ” جیسی تنظیموں میں بھی شامل ہے
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں بے سمت ہیں۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر روی شنکر پرساد نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے آج کی بی جے پی میٹنگ میں کہا کہ انہوں نے ایسی بے سمت اپوزیشن کبھی نہیں دیکھی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بنگلور میں منعقدہ میٹنگ میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا تھا کہ انڈیا تمام 26 اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہے۔ تاہم، وزیر اعظم مودی نے نو تشکیل شدہ انڈیا اتحاد پر سخت تنقید کی۔