تلنگانہ
تلنگانہ میں پرسوں تک سردی کی شدت۔ ان اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد ۔تلنگانہ میں سردی کی شدت دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اسی پس منظر میں حیدرآباد کے محکمۂ موسمیات نے ایک بار پھر انتباہ جاری کیا ہے۔
محکمہ نے بتایا کہ آج سے لے کر پرسؤں کی صبح تک ریاست میں سرد ہواؤں کا اثر زیادہ رہے گا۔محکمہ کے مطابق منگل کی صبح عادلآباد، آصفآباد، نرمل، سنگاریڈی ، میدک اور کاماریڈی میں درجۂ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوسکتی ہے جس کے پیشِ نظر ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ پرسؤں عادلآباد، آصفآباد، سنگاریڈی، میدک اور نرمل اضلاع میں سردی کی شدت زیادہ رہے گی۔



