معشوقہ کے ساتھ تھا بیٹا، ماں باپ نے پکڑ لیا اور سرعام دونوں کی پٹائی کردی

معشوقہ کے ساتھ تھا، ماں باپ نے پکڑ لیا اور سرعام دونوں کی پٹائی کردی
نئی دہلی: اپنے بیٹے کو محبوبہ کے ساتھ دیکھ کر والدین نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب دونوں اسکوٹر پر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے تو والدین نے انھیں روک لیا بیٹے کے ساتھ ساتھ اس کی محبوبہ کو بھی مارا پیٹا۔
یہ واقعہ اتر پردیش کے کانپور شہر میں پیش آیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز 21 سالہ روہت اور اس کی 19 سالہ محبوبہ فوڈ اسٹال پر چاؤمین کھا رہے تھے کہ اچانک روہت کے
والدین، سشیلا اور شیوکرن، موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے روہت کو اس کی محبوبہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔روہت نے اپنی محبوبہ کے ساتھ اسکوٹر پر فرار ہونے کی کوشش کی مگر والدین نے اسکوٹر کو روک دیا۔ اس کے بعد دونوں کو
سختی سے باز پرس کی گئی اور جوتے سے مارا پیٹا گیا۔ یہاں تک کہ ان کے بال پکڑ کر گھسیٹا گیا۔اگرچہ آس پاس موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی لیکن والدین غصہ میں انہیں پیٹتے رہے۔
ادھر پولیس موقع پر پہنچی اور فوری طور پر بیچ میں آ کر ماں باپ کو روکا۔ بعد ازاں دونوں فریقین کو پولیس اسٹیشن لے جاکر ان کی کونسلنگ کی گئی۔