جرائم و حادثات
سدی پیٹ کے ذخیرہ آب میں دو کمسن بچے پانی میں غرق

سدی پیٹ _ تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے رنگا نائک ساگر ذخیرہ آب میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ایل بی نگر، ورنگل سے تعلق رکھنے والے سید اعجاز علی اور یعقوب بابا کے دو خاندان، جن کے ارکان کی تعداد 10 بتائی گئی ہے،
ایک اننوا کار میں تفریح کے لیے رنگا نائک ساگر پہنچے۔ وہاں نہانے کے دوران اچانک دو بچے پانی میں ڈوب گئے۔متاثرین میں یعقوب بابا کی 13 سالہ بیٹی مہراج اور اعجاز علی کا 15 سالہ بیٹا ارباز شامل تھے ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ غوطہ خوروں کی مدد سے دونوں نعشوں کو برآمد کرلی گئی۔اس واقعہ کے بعد علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی
۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس سدی پیٹ جی مدھو اور سب انسپکٹر چیناکوڈور محمد سیف علی نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔