نیشنل

پارلیمنٹ میں راہل گاندھی کی تقریر کا بڑا حصہ حذف۔ بی جے پی کے اقلیتوں کے ساتھ رویہ کا بیان بھی ریکارڈ سے ہٹا دیا گیا

نئی دہلی۔ قائد اپوزیشن راہل گاندھی کی جانب سے کل پارلیمنٹ میں کی گئی تقریبا 100 منٹ کی تقریر کے بڑے حصہ کو اسپیکر نے ایوان کی کاروائی سے حذف کر دیا۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی نے قائد اپوزیشن کے طور پر پہلا خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے بی جے پی آر ایس ایس پر جم کر تنقید کی تھی اور ہندو ریمارک کیا تھا۔

 

ذرائع کے مطابق ایوان کی کاروائی سے ہندوؤں اور تشدد کو لے کر راہل گاندھی کی جانب سے دیا گیا بیان حذف کر دیا گیا، اسی طرح "جب میں پی ایم مودی کی طرف دیکھتا ہوں تو وہ نہیں مسکراتے” تقریر کا یہ بھی حصہ کاٹ دیا گیا۔ امبانی اور اڈانی کو لے کر دیا گیا راہل گاندھی کا بیان بھی ہٹا دیا گیا۔ بی جے پی 24 گھنٹے نفرت اور تشدد پھیلاتی ہے یہ الفاظ بھی کاٹ دیے گئے،راہل گاندھی کی جانب سے اگنی ویر سے متعلق دیا گیا بیان جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگنی ویر فوج کی نہیں بلکہ پی ایم او کی یوجنا ہے اسے بھی حذف کر دیا گیا۔ اقلیتوں کے ساتھ بی جے پی کے رویہ کی تقریر کو بھی حذف کر دیا گیا، اسی طرح کوٹا میں امتحان سے متعلق دیے گئے بیان کو بھی ایوان کے ریکارڈ سے حذف کر دیا گیا۔واضح رہے کہ کل راہل گاندھی نے ایوان میں جس وقت تقریر کی اور حکومت پر جم کر تنقید کی تو

 

وزیر داخلہ امیت شاہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجو کے علاوہ کئی وزراء نے کھڑے ہو کر مخالفت کی تھی اور راہل گاندھی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button