کویتا کو ایک مرتبہ پھر ہوئی مایوسی

نئی دہلی۔ بی آر ایس رکن قانون سازکونسل کویتا کو ایک مرتبہ پھر مایوسی ہوئی۔شراب گھوٹھالہ معاملے میں ان کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی ہوگئی۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور سی بی آئی کے کیس میں خرابی صحت کی وجہ سے ان کی جانب سے داخل کی گئی درخواست ضمانت پر سماعت سپریم کورٹ میں ملتوی کردی گئی ۔
اس کیس میں کویتا کی ضمانت سے متعلق سی بی آئی نے جوابی حلفنامہ داخل کیا ہے جبکہ ای ڈی نے یہ درخواست داخل نہیں کی ۔ ای ڈی نے عدالت سے خواہش کی کہ جوابی حلف نامہ داخل کرنے کےلئے انہیں وقت دیا جائے ۔ جسے عدالت نے منظور کرلیا اور جمعرات سے قبل جوابی حلفنامہ داخل کی کرنے کی ہدایت دی گی اوراس کیس کی سماعت 27 اگست تک سماعت ملتوی کردی گئی ۔
کویتا کو دہلی شراب اسکام کیس میں 16 مارچ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے حیدرآباد میں گرفتار کیا تھا وہ فی الحال تہاڑجیل میں ہیں۔