تلنگانہ
حیدرآباد کیلئے آرینج الرٹ جاری

حیدرآباد ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتہ اور اتوار کے لیے آرینج الرٹ جاری کرتے ہوئے شہر حیدرآباد میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے ساتھ ساتھ بیشترمقامات پر ٹریفک جام
درختوں اور برقی کے کھمبوں کے گرنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے اثرات سے تلنگانہ اور آندھراپردیش میں آئندہ تین دنوں تک شدید بارش کا امکان ہے۔اس سلسلہ میں ریاستی حکومتوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی اضلاع کے لیے بھی آرینج الرٹ جاری کر دیا ہے۔عہدیداروں کوہدایت دی گئی ہے
کہ وہ وقتاً فوقتاً بارش کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ موسلادھار بارش کے امکان کے پیش نظر عوام کو صرف ہنگامی صورت میں ہی گھروں سے نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔