نیشنل

وزیراعظم نریندر مودی نے کرناٹک کے انتخابی جلسہ میں متنازعہ فلم ” کیرالا اسٹوری ” کا تذکرہ کیا _ ویڈیو دیکھیں

بنگکور _ 5 مئی ( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک اسمبلی انتخابات  کی مہم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردی پر بنی فلم "کیرالا اسٹوری ” کا ذکر کیا۔ بلاری میں ایک جلسہ عام میں مودی نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ دہشت گردانہ سازش کی کہانی بیان کرنے والی فلم ‘کیرالا اسٹوری’ کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ووٹوں کے لئے دہشت گردی کی ڈھال بن چکی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایسی پارٹی کرناٹک کو کیسے بچا سکتی ہے۔ وزیر اعظم نے کرناٹک کے لوگوں کو کانگریس سے چوکنا رہنے کا مشورہ دیا، جو پردے کے پیچھے دہشت گرد طاقتوں کی مدد کرنا چاہتی ہے۔ مودی نے یاد دلایا کہ بی جے پی نے شروع سے ہی دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ مودی نے کہا کہ  جب بی جے پی دہشت گردی کو  آہنی پنجہ سے نمٹنے کی کوشش کرتی ہے تو کانگریس کے پیٹ میں درد ہوتا ہے ۔ مودی نے انتخابات جیتنے کے لیے جھوٹے وعدے کرنے پر کانگریس پر تنقید کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس پیسے سے جھوٹی کہانیاں بنا کر اور لوگوں کو گمراہ کر کے الیکشن جیتنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

کیرالا اسٹوری فلم کی کہانی کیرالہ کی لڑکیوں کے اسلام قبول کرنے اور شام میں آئی ایس آئی ایس کے دہشت گرد گروپوں میں شامل ہونے کے موضوع کے ساتھ بنائی گئی ۔ اس فلم کی ہدایت کاری سدیپتو سین نے کی۔ پروڈیوسر وپل امرت لال شاہ نے انکشاف کیا کہ یہ فلم سچے واقعات پر مبنی ہے۔ جس کی ملک بھر میں مخالفت کی جارہی ہے

ابتدا میں اس فلم میں 32 ہزار خواتین کے اسلام قبول کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے کی بات کہی گئی تھی لیکن شدید مخالفت کے بعد اس کو تین خواتین میں تبدیل کردیا گیا۔ اس فلم کی ریلیز کو روکنے کے لئے کیرالا ہائی کورٹ کے علاوہ سپریم کورٹ میں کئی عرضیاں داخل ہوئی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button