انٹر نیشنل

کورونا وائرس پر عالمی ہیلتھ ایمرجنسی ختم کرنے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا اعلان

نئی دہلی _ 5 مئی ( اردولیکس ڈیسک) کورونا وائرس کی وبا پر عالمی ادارہ صحت نے اہم فیصلہ لیا ہے  گزشتہ تین سالوں سے دنیا کو ہلا کر رکھ دینے والے کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی عالمی ہیلتھ ایمرجنسی ختم کر دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہا کہ کوویڈ 19 کی عالمی صحت کی ایمرجنسی ختم ہو چکی ہے۔

 

عالمی صحت کے مسائل پر میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے، ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا کہ کووِڈ ایمرجنسی کا مرحلہ ختم ہو گیا ہے، لیکن وبائی بیماری ختم نہیں ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ 1,221 دن قبل چین کے شہر ووہان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر کچھ نئے قسم کے کیسز سامنے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 30 جنوری 2020 کو انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کے تحت بلائی گئی ایمرجنسی کمیٹی کے مشورے پر کورونا کے پھیلاؤ پر تشویش کے باعث عالمی صحت عامہ کی ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button