نیشنل
دل کا دورہ پڑنے سے پولیس آفیسر کی موت۔ دہلی کورٹ میں واقعہ

نئی دہلی ۔ دہلی کے تیس ہزاری کورٹ کامپلیکس میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک پولیس آفیسر جو ایک کیس کے سلسلے میں عدالت آیا تھا اچانک دل کا دورہ پڑنے سے زمین پر گر پڑا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
یہ واقعہ چار دن قبل پیش آیا تاہم اس کا سی سی ٹی وی فوٹیج اب منظر عام پر آیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہلی پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) عدالت کے احاطے میں اسکلیٹر کی جانب جاتے ہوئے اچانک گر پڑتا ہے۔ فوری طور پر ساتھی اہلکاروں نے مدد فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن ASI کو بچایا نہ جا سکا۔
پولیس حکام کے مطابق فوت ہونے والا ASI دہلی پولیس کے سیکیورٹی شعبے میں خدمات انجام دے رہا تھا۔یہ واقعہ نہ صرف ساتھی اہلکاروں بلکہ مرحوم کے اہلِ خانہ کے لیے بھی شدید صدمے کا باعث بنا ہے۔ پولیس نے واقعے کی باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔