نیشنل

کرناٹک اسمبلی انتخابات کی پولنگ شروع _ 224 سیٹوں کے لئے 2615 امیدوار میدان میں

بنگلورو _ 10 مئی ( اردولیکس) کرناٹک اسمبلی انتخابات کی پولنگ شروع ہو گئی ہے۔ پولنگ صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک ہوگی۔ ووٹرز ووٹ ڈالنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 80 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور معذور افراد کے لیے گھر سے ووٹ ڈالنے کا حق دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ریاست بھر میں 58,545 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں۔

ریاست کے کل 224 حلقوں میں تمام جماعتوں کے 2,615 امیدوار مقابلہ میں ہیں ان میں سے 2,430 مرد امیدوار ہیں، 184 خواتین امیدوار ہیں اور ایک تیسری جنس کا امیدوار ہے۔ ریاست میں کل 5,31,33,054 ووٹرز ہیں۔

ریاستی الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے 1.56 لاکھ پولیس اہلکاروں کے ساتھ سخت سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ ان میں سے 84,119 ریاستی پولیس ہیں، جب کہ باقی دیگر ریاستوں کے   ہیں۔

کرناٹک میں کل 224 اسمبلی سیٹیں ہیں اور حکومت بنانے کے لیے 113 سیٹوں کے جادوئی ہندسہ کی ضرورت ہے۔ پولنگ ختم ہونے کے بعد ایگزٹ پول جاری کیے جائیں گے۔ کچھ سروے پہلے ہی کانگریس اور بی جے پی پارٹیوں کے حق میں آچکے ہیں۔

بی جے پی، کانگریس اور جے ڈی ایس جیسی بڑی پارٹیوں نے بھرپور مہم چلائی۔ بی جے پی وزیر اعظم مودی کے جادو سے اقتدار کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کر رہی ہے، اس بار کانگریس نے کسی نہ کسی طرح اقتدار پر قبضہ کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ اگر ریاست میں معلق اسمبلی بنتی ہے تو جے ڈی ایس کو ایک بار پھر کنگ میکر کا کردار ادا کرسکتی ہے۔ کرناٹک کے ووٹروں کا فیصلہ 13 مئی  ہفتہ کو سامنے آئے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button