قتل کے معاملات میں گرفتار قیدیوں کے درمیان محبت… شادی کے لیے ایمرجنسی پیرول

نئی دہلی: قتل کے مقدمے میں جیل کی سزا کاٹ رہے دو قیدیوں کے درمیان ہونے والی جان پہچان محبت میں بدل گئی۔ شادی کرنے کا فیصلہ کرنے والے اس جوڑے نے یہ بات حکام کے علم میں لائی۔
ان کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے عدالت نے انہیں پیرول پر رہا کرنے کی اجازت دی جس کے بعد آج وہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔
آخر یہ معاملہ کیا ہے؟ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے جان پہچان کے بعد ایک شخص کے قتل کے الزام میں مجرم قرار دی گئی پریاسیتھ نامی خاتون 2018 سے جے پور کے سنگانیر اوپن جیل میں سزا کاٹ رہی ہے۔
اسی جیل میں ہنومان پرساد نامی شخص جسے پانچ افراد کے قتل کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی 2017 سے وہ قید ہے۔ چھ ماہ قبل ان دونوں کے درمیان محبت ہوئی اور انہوں نے
شادی کے ذریعے ایک ہونے کا فیصلہ کیا اور اسی مقصد کے لیے راجستھان ہائی کورٹ سے پیرول کی درخواست کی۔ عدالت نے انہیں 15 دن کی ایمرجنسی پیرول منظور کر لی۔
فی الحال پیرول پر باہر آیا ہوا یہ جوڑا آج راجستھان کے الوَر میں شادی کرنے والا ہے۔ان دونوں کا مجرمانہ پس منظر اس طرح ہے اپنے محبوب کے قرض کی ادائیگی کے لیے منصوبہ بنانے والی پریا نے ڈیٹنگ ایپ پر ملے ایک نوجوان
کو گھر بلایا اور اسے اغوا کر لیا۔ بعد ازاں اس کے محبوب اور ایک اور دوست کے ساتھ مل کر متاثرہ نوجوان کے والد کو فون کیا اور 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ والد نے صرف 3 لاکھ روپے دیے۔ نوجوان کو رہا کرنے کی صورت میں
معاملہ سامنے آ جانے کے خوف سے انہوں نے اس کا قتل کر دیا اور نعش کو سوٹ کیس میں ڈال کر پہاڑی علاقے میں پھینک دیا گیا۔ پولیس نے نعش کو برآمد ہونے کے بعد تفتیش کے دوران تینوں ملزمین کو گرفتار کیا
جبکہ ہنومان پرساد کا ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ ناجائز تعلق تھا۔ اس رشتے میں رکاوٹ بننے پر غصے میں آ کر اس نے خاتون کے شوہر بچوں اور ان کے ساتھ رہنے والے ایک اور رشتہ دار کو درانتی نما ہتھیار سے قتل کر دیا۔
اس مقدمے میں پولیس نے مذکورہ خاتون اور ہنومان پرساد کو گرفتار کر لیا تھا۔اس طرح سے مجرمانہ سرگرمیوں کا پس منظر رکھنے والے ان دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی اور انھوں نے لو میارج کرنے کا فیصلہ کیا
اور اس کیلئے عدالت سے رجوع ہوئے اور عدالت نے ان دونوں کو شادی کیلئے پیرول پر رہا کرنے کی اجازت دے دی۔
سونے ، چاندی کی قیمتوں میں پھر اچھال۔ گراوٹ کے فوراً بعد قیمتیں نئی بلندی پر



