نیشنل

پرینکا گاندھی نے لوک سبھا رکن کی حیثیت سے لے لیا حلف

کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی واڈرا نے آج کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر شاندار کامیابی کے بعد لوک سبھا کی رکنیت کا حلف لیا۔ جیسے ہی لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوئی،

 

اسپیکر اوم برلا نے پرینکا گاندھی کا نام پکارا اور انہیں ایوان کی رکنیت کا حلف دلایا۔ پرینکا نے وائناڈ سیٹ پر چار لاکھ سے زائد ووٹوں کے فرق سے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

 

یاد رہے کہ عام انتخابات میں ان کے بھائی راہل گاندھی نے اتر پردیش کی رائے بریلی کے ساتھ وائناڈ سیٹ بھی جیتی تھی، لیکن بعد میں انہوں نے اس سیٹ سے استعفیٰ دے دیا تاکہ اپنی بہن پرینکا کو میدان میں اتارا جا سکے۔

 

پرینکا گاندھی آج اپنی والدہ اور کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اور بھائی راہل گاندھی کے ساتھ ایوان میں پہنچیں۔ بعد میں وہ راہل گاندھی کے ساتھ لوک سبھا گئیں، جہاں انہیں باضابطہ طور پر ایوان کی رکنیت کا حلف دلایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button